عالمی کربلا کتابی نمائش ’’معرض کربلا الدولی‘‘کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال لگائی جانے والی کتابی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ اس سال بھی نمائش کا افتتاح(15اپریل 2018ء) بمطابق(28رجب 1439هـ) تا(25 اپریل 2018ء) بمطابق (8 شعبان 1439ھ)کو ہو گا اور یہ نمائش مابین الحرمین میں (3,000م2) رقبہ میں 10 دن تک جاری رہے گی کہ جس میں سینکڑوں ناشرین اور کتابی ادارے شرکت کر رہےہیں۔

ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی کربلا کتابی نمائش(معرض کربلا الدولی للکتاب) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور نمائش کی انتظامیہ اس وقت نمائشی ہال اور سٹالز کو آخری شکل دینے میں مصروف عمل ہے۔

ہال کا ڈیکور اور ڈیزائن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور بہت سے سٹالز میں کتابوں کو بھی رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معرض کربلا الدولی للکتاب نامی یہ نمائش حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: