امام موسیٰ کاظم(ع) کی المناک شھادت کو یاد کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عزائی تقاریب.....

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شھادت کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ اور حزن کے آثار دیکھائی دینے لگے دیواروں اور ستونوں پر سیاہ چادریں آویزوں کر دی گئیں اور سوگ کی علامت کے طور پر پورے روضہ مبارک میں سیاہ عَلَم نصب کر دئیے گئے۔

اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء اور ماتم داری کے کئی پروگراموں کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کاظمیہ میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے متعدد مقامات پر پانی اور دیگر مشروبات کی سبیلیں لگائیں اور روضہ مبارک کے ٹرانسپورٹ سیکشن نے اپنی دسیوں گاڑیاں کاظمیہ روانہ کیں کہ جو 24 رجب سے اب تک زائرینِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: