امام موسیٰ کاظم(ع) کے زائرین اور عزاداروں کی خدمت میں سرگرم عمل شعبة السقاية (سبیلیں)کے ارکان.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبة السقاية (پانی کی سبیلیں) کے ارکان ہر سال کی طرح امسال بھی کاظمیہ میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے عزاداروں کو پانی پلانے کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے باب مراد کے سامنے، شارع صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف اور شارع امام علی علیہ السلام پر مذکورہ شعبہ کے ارکان نے سبیلیں لگا رکھی ہیں کہ جہاں وہ زائرین کو RO واٹر پیش کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مقامات پر مختلف انجمنوں اور تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے خدماتی کیمپس اور مواکب کو بھی مذکورہ شعبہ دن رات پینے کا پانی اور برف فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ شعبہ کی طرف سے فراہم کیے جانے والا پانی اور برف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کربلا میں قائم فلٹر پلانٹس اور برف کے کارخانوں سے حاصل کیا گیا ہے اور اس کی ترسیل کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: