زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ’’ گمشدہ اشیاء کا شعبہ‘‘

گم شدہ اشیاء کا شعبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشرقی حصہ میں باب فرات کے قریب قائم ہے اور یہ شعبہ زائرین کے قیمتی سامان اور نقدی وغیرہ کی حفاظت اورملنے والے گمشدہ سامان کے لیے یہ شعبہ مندرجہ امور کو سر انجام دیتا ہے:

1: یہ شعبہ روضہ مبارک میں یا اس کے ارد گرد ملنے والی اشیاء کو حرم کے عملے یا زائرین سے وصول کرتا ہے اور اس پر شرعی قواعدو ضوبط کے مطابق کوئی نشانی اور اس کے ملنے کی تاریخ بمع سال کے درج کرتا ہے۔ یہ ملنے والی اشیاء اکثر طور پر نقدی اموال ،بیگ ،سونے چاندی کے زیورات اور مختلف رسمی یا غیر رسمی کاغذات اور سندیں وغیرہ ہوتی ہیں لہٰذا ان اشیاء میں سے ہر ایک کے لیے الگ رجسٹر ہے کہ جس میں اس کے بارے میں معلومات کو درج کیا جاتا ہے اور جب کوئی شخص کسی ملنے والی چیز کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو اس سے گمنے کی تاریخ اور نشانیوں وغیرہ کے پوچھنے کے بعد وہ چیز اس کے حوالے کر دی جاتی ہے اور اسی طرح جو اشیاء ملتی ہیں ان کے بارے میں روضہ مبارک کی طرف سے چھپنے والے اخبار صدی الروضتین ،روضہ مبارک کے شعبہ نشرو اشاعت کی طرف چھپنے والے رسالوں ،روضہ مبارک کی ویب سائٹ ،کربلا کے ٹیلی ویثرن اور بعض دوسرے ٹیلی ویثرن اسٹیشن میں اعلان کروایا جاتا ہے جس کے ذریعے اکثر و بیشتر ان اشیاء کا مالک مل جاتا ہے لیکن اگر ایک سال تک کوئی مالک ہونے کا دعویٰ نہ کرے تو اس چیز کو شرعی ضوابط کے تحت خاص مصرف میں لایا جاتا ہے۔ اور جو کاغذات مثلا شناختی کارڈ ،پاسپورٹ اور مختلف سندیں اور سرٹیفکیت وغیرہ ایک سال تک پڑے رہ جائیں ان کو اس ادارے کے سپرد کر دیا جاتا ہے کہ جہاں سے یہ بنے ہیں۔

2 :یہ شعبہ روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کی نقدی وغیرنقدی قیمتی اشیاء اور زیورات وغیرہ کو بھی اپنے پاس امانت کے طور پر رکھتا ہے اور جب زائرین زیارت وغیرہ سے فارغ ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی قیمتی اشیاء کو ان سے واپس لے لیتے ہیں۔ امانات والے شعبے میں اس طرح کی قیمتی اشیاء کو امانت کے طور پر وصول نہیں کیا جاتا لہٰذا جو زائرین اپنی اس قسم کی قیمتی اشیاء کو امانت کے طور پر رکھوانا چاہیں وہ اس شعبے سے رابطہ کریں۔

3:روضہ مبارک سے باہر موجود امانات کے شعبے میں رکھی گئی امانتوں کے مالک اگر انہیں لینے کے لیے نہ آئیں تو ان اشیاء کو بھی اسی شعبے کے حوالے کر دیا جاتا ہے اور انہیں ان کے لیے بنے ہوئے اسٹور میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ سے رابطہ کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

حرم کا ایکسچینج نمبر : 322600 ۔مذکورہ شعبہ کا ایکسچینج سے مربوط داخلی نمبر : 141

عراق کا ڈائلنگ کوڈ: 00964

کربلا کا کوڈ : 032

فیکس لائن نمبرز : 333253 - 333254 - 327999

موبائل کالنگ کمپنی ’’اتصالنا‘‘ کا نمبر : 009647400342201

موبائل کالنگ کمپنی’’الاثير‘‘ کا نمبر : 009647804947331

مذکورہ شعبہ کے انچارج کا موبائل نمبر: 009647801016727

اس ای میل کے ذریعے بھی مذکورہ شعبہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے : lost@alkafeel.net


روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں قائم گمشدہ اشیاء کے شعبہ کا فیکس لائن نمبر: 324873

ما بين الحرمين میں قائم گمشدہ اشیاء کے شعبہ کا موبائل نمبر: 009647602007666
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: