شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن نے اپنے تمام اراکین کو کسی بھی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا ہے

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن نے عراق کے تمام شہروں میں قائم اپنی تمام شاخوں اور ان کے رسمی اراکین کو کسی بھی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا ہے اور ایک رسمی نوٹس میں تمام شاخوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے:

کسی بھی پارٹی یا کسی بھی فرد کے لیے انتخابی مہم چلانا یا اس کی تصویر یا اس کے منشور وغیرہ کی ترویج اور نشرواشاعت کرنا سختی سے منع ہے کیونکہ ہم ایک مستقل وغیر جانب دار طرف ہیں اور ہمارا کام صرف اور صرف شعائر حسینی کا احیاء و قیام ہے ہم نہ کسی کے مخالف ہیں اور نہ ہی کسی کے اتحادی، اور سیکشن کی جو شاخ بھی اس پر عمل نہیں کرے گی اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: