نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز منگل 30 رجب 1439 ہو گا پس رجب کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہو گا لہٰذا بروز بدھ 18 اپریل 2018ء کو شعبان المعظم 1439 ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی کیونکہ 29 رجب کا دن گزارنے کے بعد آنے والی رات میں چاند نظر نہیں آسکا۔
ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30 مرتبہ سورہ قدر کو پڑھا جاتا ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔