شیخ محمود دریاب نجفی کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کا دورہ اور اپنی 30 کتابوں کا ہدیہ.....

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد شیخ محمود دریاب نجفی نے ڈاکٹر محسن احمد حبل المتین کے ہمراہ آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کے بعد روضہ مبارک کی لائبریری اور دار مخطوطات کا دورہ کیا۔

شیخ محمود نجفی نے لائبریری کے مختلف حصوں اور وہاں موجود خدمات کو دیکھنے کے بعد اس لائبریری کو جدید ترین طرز کی لائبریری قرار دیا اور اپنی لکھی ہوئی کتابوں میں سے 30 جلدوں پر مشتمل کتابیں لائبریری کو ہدیہ کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کو شیخ محمود نجفی کی طرف سے ہدیہ کی گئیں کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:

1- أسانيد كتاب الكافي.
2- أسانيد كتاب الفقه.
3- أسانيد كتاب التهذيب.
4- تعليقات آية الله العظمى البروجردي.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: