ربیع الشھادۃ سیمینار کی انتظامیہ نے تحقیقی مقالات کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے......

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی انتظامیہ نے سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والے تحقیقی مقالات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پانچ تحقیقی مقالات کو سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن شیخ عمار ھلالی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے3 شعبان 1439ھ بمطابق 20 اپریل 2018ء کو شروع ہونے والے چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینارکی تقریبات کے ضمن میں تحقیقی مقالات کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے کہ جس کے لیے پوری دنیا سے پچاس سے زائد مقالات ہمیں موصول ہوئے کہ جو سب اپنے عناوین کے حوالے سے انتہائی مفید اور علمی مواد پر مشتمل تھے ان سب مقالات کو پڑھنے کے بعد مقابلے کے ججز نے مندرجہ ذیل مقالات کو سب سے بہترین مقالات قرار دیا ہے:

پہلی پوزیشن: ڈاکٹر حازم طارش حاتم نے حاصل کی کہ جن کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا: (لغة الإعلام الزينبيّ في مجابهة الاستكبار العالميّ - مقاربات في فلسفة الإعلام).
دوسری پوزیشن: جناب عبد القادر يوسف ترنني نے حاصل کی کہ جن کا تعلق لبنان سے ہے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا: (لغة الخطاب الجهادي بين الاحتواء والإقصاء).
شيخ حسن العيساوي نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی کہ جن کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا: (القيم العاشورائيّة ودورها في صناعة التربية الثوريّة وإرادة الجهاد).
تیسری پوزیشن: ڈاکٹر محمد نعناع نے حاصل کی کہ جن کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا:(الفتوى التي غيّرت مراكز القوى.. قراءة في آثارها ونتائجها).
ڈاکٹر مصطفى الجعيفري کو بھی تیسری پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا کہ جن کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا:(أثر الفتوى المعاصرة في تصحيح فهم المتطرّفين للحديث الشريف).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: