روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کی طرف سے (المنبئ عن زهد النبيّ -صلى الله عليه وآله-) کے نام سے نئی کتاب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کے تحت کام کرنے والے مرکز احیاء التراث نے چوتھی صدی ہجری میں لکھی گئی کتاب کو دوبارہ سے شائع کیا ہے اور پرانی اور نادر کتابوں کو عوام تک پہنچانے کے منصوبہ کے تحت مذکورہ مرکز نے شیخ جعفر بن احمد بن علی قمی کی کتاب (المنبئ عن زهد النبيّ -صلى الله عليه وآله-) کو جدید طرز میں شائع کر کے اسلامی لائبریری کو ایک نادر تحفہ مہیا کیا ہے۔

اس کتاب کی ترتیب اور مراجعت کی ذمہ داری شیخ عبد الحلیم عوض حلی کو سونپی گئی جنہوں نے انتہائی محنت کے ساتھ اس کتاب کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے یہ کتاب رسول خدا(ص) کی شان میں لکھی گئی کتابوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور سيّد ابن طاوس (ت 664هـ)، شيخ علي الطبرسيّ (ت ق7هـ) اور علّامة ابن فهد الحليّ (ت841هـ) سمیت ہمارے بہت سے علماء نے اپنی کتابوں میں مذکورہ بالا کتاب سے روایات کو نقل کیا ہے۔

یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ پرانی کتابوں کے احیاء کے اس منصوبے کے تحت مذکورہ مرکز نے اس سے پہلے دو کتابیں شائع کی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: