شعبان کے آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی پھولوں سے تزیین و آرائش

ماہ شعبان کے قریب آتے ہی روضہ مبارک کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اندر اور باہر سے بینروں، پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجانا شروع کر دیا تھا اور اس وقت روضہ مبارک کا ہر حصہ شعبان کی خوشیوں کی مبارک باد دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ذیل میں موجود تصاویر میں آپ روضہ مبارک کی تزیین و آرائش کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں۔

شعبان کا مہینہ اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں سے بھی بھرا ہوا ہے اہل بیت علیھم السلام کی متعدد برگزیدہ شخصیات کا جشن میلاد اور مختلف دینی مناسبات اسی مہینہ میں ہیں:

شعبان کے مہینہ کی دوسری تاریخ کو ہجرت کے دوسرے سال روزے کے وجوب کا حکم نازل ہے۔

شعبان کی تین تاریخ کو ہجرت کے چوتھے سال حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور ملائکہ رسول خدا(ص) کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے کے لیے آپ(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

چار شعبان 26 ہجری کوحضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پانچ شعبان 38 ہجری کوحضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور اس دن حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے جنگ جمل فتح کی۔

گیارہ شعبان 33 ہجری کو حضرت علی اکبرعلیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان 255 ہجری کو حضرت امام مھدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان کی رات شب قدر کے بعد سب سے افضل ترین رات ہے اور اس میں عبادت اور دعا کا بہت زیادہ ثواب روایات میں مذکور ہے۔

واضح رہے شعبان کے مہینہ میں انوار محمدیہ(ع) کی آمد کی خوشی میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی جانب سے ہر سال ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بہت سی تقریبات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: