ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں ہونے والی آٹھویں سالانہ خواتین کی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئيں ہیں

چودھویں ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں ہونے والی آٹھویں سالانہ خواتین کی کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہو گی اور اس کی تمام تر تیاریوں کو آخری شکل دے دی گئي ہے۔

کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر بشری کنانی نے بتایا ہے کہ آٹھویں سالانہ خواتین کی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئيں ہیں اور اس مرتبہ یہ کانفرنس گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ کامیاب رہے گی اور اس میں الجزائر، کينيا، سعودی عرب، بحرين، عمان، ايران، سويڈن، فلپائن، نارويج اور عراق کی خواتین سکالرز شرکت کر رہی ہیں۔

اس کانفرنس کی تقریبات بھی گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ ہوں گی جن میں محفل قرآن، ایک ورکشاپ، دستاویزي افلام، محفل شعر وغیرہ شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: