علامہ صافی کے ہاتھوں عالمی کتابی نمائش کا افتتاح اور 133 کتابی اداروں کی شرکت.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں لگائی جانے والی چودھویں سالانہ کربلا کتابی نمائش(معرض کربلا الدولی للکتاب) کا آج برزذ جمعہ 3 شعبان 1439ھ بمطابق 20 اپریل 2018ء کو باقاعدہ رسمی طور پر افتتاح کیا گیا اس نمائش میں برطانيہ، لبنان، إيران، مصر، أردن، سوريا، اورعراق سے تعلق رکھنے والے 133 کتابی اداروں اور ناشرین شریک ہیں۔

اس عالمی نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے اپنے مبارک ہاتھوں سے کیا اس موقع پر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی (دام توفيقة )، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقة )، دونوں مقدس روضوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

باقاعدہ افتتاح کے بعد ربیع الشھادۃ سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں نے نمائش میں رکھی گئی کتابوں کو دیکھا اور نمائش میں موجود ثقافتی، ادبی ،دینی اور سائنسی کتابوں کو عالمی علمی خزانہ اور تشنگان علم کے لیے انتہاء منزل قرار دیا۔

الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے ربیع الشھادۃ سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عقیل یاسری اور نمائش کے انچارج ڈاکٹر مشتاق علی نے نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں اور یہاں رکھی گئی کتابوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: