چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز اور دسیوں ممالک کی شرکت....

بروز جمعہ 3 شعبان 1439ھ بمطابق 20 اپریل 2018ء کو چودھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں اس عنوان کے تحت ہوا: ’’امام حسین علیہ السلام کے ذریعے قیام کرنے والے اور فتوی کے ذریعے فتح حاصل کرنے والے‘‘

امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ سیمینار کی افتتاحی تقریب میں عراق اور 30 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سینکڑوں علماء، ثقافتی و سماجی شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی اور کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں حسینی یکجہتی کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب سے دونوں مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ)، دیوان وقف الشیعی کے صدر علامہ سید علاء الدین الموسوی(دام عزہ) اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکالرز اور سفارت کاروں نے خطاب کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: