علامہ کربلائی: حسینی عزت و اصلاح کا صفحہ خدائی فتح کے ذریعے پلٹایا جا چکا ہے اور اب ہمارے سامنے اصلاح کے بے انتہاء صفحات ہیں....

بروز جمعہ (3شعبان 1439هـ) بمطابق(20 اپریل 2018ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہونے والے چودھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی (دام عزہ) نے کہا:

حسینی عزت و اصلاح کا صفحہ ہمارے جنگجو جوانوں کو حاصل ہونے والی خدائی فتح کے ذریعے پلٹایا جا چکا ہے اور اب ہمارے سامنے اصلاح کے بے انتہاء صفحات ہیں کہ جو اخلاقی، ثقافتی، تربیتی، معاشرتی، تعلیمی، معاشی اور خاندانی......اصلاح پر مشتمل ہیں کسی بھی معاشرے کے لیے اس اصلاح کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی و ثقافتی اصلاح کو اہمیت دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہی چیز کائنات میں انسان کے وجود کی نمائندگی کرتی ہے۔

علامہ کربلائی نے داعش کے عراقی علاقوں میں داخل ہونے اور اہل عراق پر ظلم و ستم کو یاد کرتے ہوئے کہا سن 2014ء میں جون کے مہینے کے دوران بہت سی مصیبتیں اہل عراق پر آ پڑیں ہم بار بار یہ کہتے رہیں گے کہ کیا ہم پھر سے ایک نئے جون میں مبتلا ہوں گے؟ کیا زمانہ پھر سے ہمیں ایک ایسا عظیم آدمی عطا کرے گا جو ظالموں ،مفسدوں اور دہشت گردوں کے خلاف زمانے کی خاموشی کو توڑے گا؟.....14 شعبان 1435ھ وہ تاریخ ساز دن ہے کہ جس میں اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کی وہ الٰہی پکار لوگوں تک پہنچی اے عراق کے غیرت مند بیٹو! تکفیری وحشیوں نے تمہاری سر زمین پر حملہ کر دیا ہے اور وہ اپنی نجاست سمیت تمہارے مقدس مقامات کو روندنا چاہتے ہیں تمہاری عزت و حرمت کو پامال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں..... تمہارے سامنے جنت کے دروازے کھل چکے ہیں ملائکہ تمہارے استقبال کے لیے کھڑے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دوستوں کے لیے جہاد اور شھادت کے ذریعے اپنا خاص دروازہ کھول دیا ہے.....تاکہ تم اپنے جنگی لباس، قربانیوں اور شھادت کے ساتھ خدا سے ملاقات کر سکو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: