صدر دیوان وقف شیعی: مرجعیت امام علی(ع) و امام حسین(ع) کی نہج سے متمسک ہے جس کا نتیجہ جنگ میں فتح کی صورت برآمد ہوا اور فتح کے نتیجہ میں امن و امان کے ایام حاصل ہوئے

مرجعیت اپنی ثابت قدمی، سچائی اور امام علی(ع)، امام حسین(ع) اور امام صادق(ع) کے نہج کہ جو حقیقی قرآنی نہج ہے سے تمسک کی بدولت قلوب و ارواح پر حکومت کرتی ہے اور یہی چیز ایام جنگ میں فتح و نصرت کے نتیجہ کے طور پر سامنے آئی اور اسی فتح و نصرت کے ذریعے امن و امان اور سلامتی حاصل ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیوان وقف الشیعی کے صدر علامہ سید علاء الدین الموسوی(دام عزہ) نے کیا۔

بروز جمعہ (3شعبان 1439هـ) بمطابق(20 اپریل 2018ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ موسوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی مبارک دن ہے یہ مبارک دن فتح و نصرت کی خوشیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کہ جو عراق کے بیٹوں نے اس سر زمین کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کر کے حاصل کی۔

اس فتح کو شھداء نے اپنے خون سے رقم کیا ہے اور آئمہ اطہار علیھم السلام کی منھج شھادت پر عمل کر کے اس فتح کو یقینی بنایا ہے۔ امام حسین علیہ السلام سید الشھداء ہیں اور انہی کی کربلائی نہج نے عراق اور عراقیوں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

مرجعیت نے امت کے ضمیر کو تحریک دی اور اپنے مختصر کلام کے ذریعے دشمنوں کے سامنے عظیم قلعہ کھڑا کر دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: