حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کے دن ان کے روضہ مبارک میں 33 ممالک کے وفود کی حاضری.....

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے33 ممالک کے وفود نے 4 شعبان1439ھ کو حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کے دن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دی اور خدام کے ساتھ مل کر ایک عبادتی رسم ادا کی۔

اس عبادتی تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمان ہاتھوں میں گلاب کے پھول لیے ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو گئے جس کے بعد تلاوت قرآن مجید اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھی گئی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ لحن الاباء پورے حرم میں گونجنے لگا۔

اس تقریب میں مہمانوں کے علاوہ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور دوسرے مقدس روضوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس عبادتی تقریب کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جدید ترین ساؤنڈ سسٹم کا افتتاح کیا گیا کہ جو پورے حرم اور اس کے گردونواح میں پھیلا ہوا ہے۔

مہمانوں نے الکفیل میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود نایاب اشیاء کو دیکھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: