چودھویں ربیع الشھادۃ سیمینار کے مہمانوں کی علامہ صافی سے ملاقات.....

بہت سے خطر ناک چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد اس وقت عراق خیر و عافیت اور امن و امان کے ساحل پہ پہنچ چکا ہے عراق نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے کہ جو عراق کے حاضر اور مستقبل کو تباہ کرنے کے لیے بنائی گئیں تھیں اور یہ سب عراق کے بیٹوں کی قربانیوں اوراعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے دفاع کے فتوے پر لبیک کہنے کی بدولت ہو پایا۔

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

علامہ صافی نے اپنی گفتگو میں مہمانوں کو عراق کی گزشتہ اور موجودہ صورت حال کے بارے بتایا اور داعش کو ملک سے نکالنے کے بعد کے چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: