ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی تحقیقی مقالات کی پہلی نشست.....

بروز ہفتہ 4 شعبان 1439 ھ بمطابق 21 اپریل 2018ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں تحقیقی مقالات کی پہلی نشست منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی(دام عزہ) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، دونوں مقدس روضوں کے سیکرٹری جنرل اور عراق اور بیرون ملک سے آئے ہوئے جید علماء اور سکالرز نے شرکت کی۔

اس نشست کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر صبیح کعبی نے سرانجام دئیے۔ نشست کی ابتداء تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوئی جس کے بعد تین تحقیقی مقالات پڑھے گئے کہ جو درج ذیل ہیں:

1:۔ حوزہ علمیہ قم کی معروف شخصیت جناب شیخ محمد جواد لنکرانی کہ جن کے تحقیقی مقالہ کا عنوان:(النهضة الحسينيّة والذبّ عن بيضة الإسلام) تھا۔

2:۔سعودیہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت جناب الشيخ نزار محمد شوقي سنبل القطيفي کہ جن کے تحقیقی مقالہ کا عنوان:(أثر المرتكزات الإيمانيّة في بناء نفسيّة المجاهد.. برير بن خضير(رضي الله عنه) أنموذجاً) تھا

3:۔عراق سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت الشيخ عباس علي كاشف الغطاء کہ جن کے تحقیقی مقالہ کا عنوان:(مشروع فتوى الدفاع المقدّس) تھا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: