چودھویں ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں تحقیقی مقالات کی دوسری نشست.....

بروز ہفتہ (4شعبان 1439هـ) بمطابق(21 اپریل 2018ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں تحقیقی مقالات کی دوسری نشست منعقد ہوئی جس میں علمی و ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چودھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع لاشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی تحقیقی مقالات کی دوسری نشست کا آغاز سید علاء موسوی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس نشست کی صدارت کے فرائض پروفیسر خالد عدنان حسن نے سر انجام دئیے اس محفل میں چار تحقیقی مقالات پیش کیے گئے کہ جو درج ذیل ہیں:
1: ایران سے تعلق رکھنے والے آية الله ڈاکٹرمحمد القزويني نے سب سے اپنے تحقیقی مقالہ کو حاضرین کی سماعتوں کی نظر کیا جس کا موضوع:(الفتوى وأثرها في درء الفتنة وتدعيم الوحدة الوطنيّة) تھا ۔

2 :لبنان سے تعلق رکھنے والے شيخ محمد كنعان نے: (فتوى الجهاد في المُعطيات الشرعيّة والمحلّية والدوليّة) کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

3: عراق سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حازم طارش الساعدي نے (لغة الإعلام الزينبيّ في مجابهة الاستكبار العالمي.. مقاربات في فلسفة الإعلام) کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

4: عراق سے تعلق رکھنے والے شيخ حسن العيساوي نے (القيم العاشورائيّة ودورها في صناعة التربية الثوريّة وإرادة الجهاد) کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

حاضرین نے مقالات پیش کرنے والے سکالرز سے متعدد سوالات بھی کیے اور کئی موقعوں پر حاضرین میں موجود علمی شخصیات اور صاحب مقالہ کے درمیان علمی تبادلہ خیال اور مباحثہ بھی دیکھنے میں آیا۔

نشست کے اختتام پر سکالرز میں اعزازی اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: