چودھویں ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین(ع) میں محفل قرآن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل مشاعرہ کا انعقاد.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے چودھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل قاریان قرآن نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا:

حاج أسامة كربلائي کہ جن کا تعلق عراق سے ہے.

سيد فضلان زين الدين کہ جن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے.

شيخ مهدي شجاع کہ جن کا تعلق ایران سے ہے اور وہ روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں قائم دارالقرآن کے انچارج بھی ہے۔



دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مقامی عربی لحجہ میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ان شعراء میں سر فہرست مندرجہ ذیل اسماء ہیں:


شاعر قاسم البخيت کہ جن کا تعلق کربلا معلی سے ہے.

شاعر محمد الفاطمي کہ جن کا تعلق بابل سے ہے.

شاعر علي الفتلاوي کہ جن کا تعلق واسط سے ہے.

شاعر علاء البيضاني کہ جن کا تعلق کربلا معلی سے ہے.

شاعر حسين الحبثلي کہ جن کا تعلق ناصریہ سے ہے.

شاعر علاء العيساوي کہ جن کا تعلق بصرہ سے ہے.

شاعرحسن البركي کہ جن کا تعلق سماوہ سے ہے.

شاعر زين العابدين السعيدي کہ جن کا تعلق کربلا معلی سے ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: