عالمی کتابی نمائش’’ معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ میں سلیمان ھادی کی کتاب (محاسن المجالس في كربلاء) کی تقریب رونمائی

اس مرتبہ کتابی نمائش ’’معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں میں ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے اور وہ خوبصورت اضافہ کتابوں کی تقریب رونمائی ہے۔ بروز سوموار 6 شعبان 1439ھ بمطابق 23 اپریل 2018 ء کو جناب سلیمان ھادی آل طعمہ کی کتاب (محاسن المجالس في كربلاء) کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ادبی و علمی حلقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کتاب کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز تراث کربلا نے شائع کیا ہے اور اس کتاب میں مؤلف نے مختلف مصادر 80 ایسی شعری، ادبی، علمی اور دینی مجالس کو اکٹھا کیا ہے کہ جو کربلا میں گزشتہ زمانے میں منعقد ہوتی رہی ہیں۔

واضح رہے 1935ء میں پیدا ہونے والے سلیمان ھادی آل طعمہ نے اب تک 70 سے زیادہ کتابیں تألیف کی ہیں کہ جن میں سے آخری کتاب (محاسن المجالس في كربلاء) ہے مؤلف نے اس تقریب کے دوران مذکورہ کتاب کے سینکڑوں نسخوں پر اپنے دستخط کر کے حاضرین میں تقسیم کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: