حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کے پُر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے جدید ترین ساؤنڈز سسٹم (ELECTRO – .VOICE) کا افتتاح کر دیا ہے کہ جس کی تیاری و تکمیل پر مسلسل 5 ماہ تک ٹیلی کیمینیکیشن شعبہ کے ارکان کام کرتے رہے۔
مذکورہ بالا نطام کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے اپنے مبارک ہاتھوں سے کیا اس موقع پر پروجیکٹ پہ کام کرنے والے افراد کے علاوہ ربیع الشھادۃ سیمینار کے بعض معزز مہمان بھی موجود تھے۔
اس مختصر افتتاح تقریب کے دوران ٹیلی کیمینیکیشن شعبہ کے چیف انجینئر فراس عباس حمزہ نے حاضرین کو اس نظام کے بارے میں بریفنگ دی اور اس منصوبہ کے مختلف مراحل کے بارے میں مہمانوں کو آگاہ کیا۔