ربیع الشھادۃ سیمینار کے مہمان دونوں مقدس روضوں کے منصوبوں اور ترقی کو دیکھ کر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں....

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کو آج روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کچھ منصوبوں کا دورہ کروایا گیا جنہیں تمام مہمانوں نے بہت سراہا اور مختصر وسائل کے باوجود اتنے بڑے بڑے منصوبوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مہمانوں کو الکفیل پرنٹنگ پریس، کربلا ٹی وی، الکفیل ڈیری انڈسٹری، سید الاوصیاء سٹی اور وارث الانیباء یونیورسٹی کا دورہ کروایا گیا اور انہیں ہر منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مہمانوں میں شامل انڈونیشیاء کی جکارتہ یونیورسٹی سے آئے ہوئے ڈاکٹر آندی ھادیاتو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے دونوں مقدس روضوں کے بہت بڑے بڑے پروجیکٹس دیکھے ہیں کہ جو سب کے سب عراق کو ترقی اور تقدم کی طرف لے جا رہے ہیں ہم نے بہت ہی کم دینی اداروں کو اس طرح کے منصوبوں پر کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

تیونس سے تعلق رکھنے والے معروف مفکر و ادیب مازن شریف کا کہنا تھا جب بھی میں دونوں مقدس روضوں میں کام کرنے والے اور ان کا انتظام سنبھالنے والے افراد کو دیکھتا ہوں تو مجھے ان میں نہ ختم ہونے والی بصیرت اور عزم دیکھائی دیتا ہے اور یہی عراق کی حقیقی فتح ہے فتح صرف وہ نہیں جو سیکیورٹی فورسز نے حاصل کی بلکہ کتابوں، افکار اور مصنوعات بھی عظیم فتح ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: