چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے چوتھے روز کی تقریبات کے ضمن میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عراق اور لبنان سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء کرام نے انوار محمدیہ کی آمد کو اشعار کی صورت میں ذکر کیا اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر کے ثواب دارین حاصل کیا۔
بروز سوموار6 شعبان 1439ھ بمطابق 23 اپریل 2018ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سید الاوصیاء ہال میں منعقد ہونے والے مشاعرہ میں جن شعراء کرام نے اقمار شعبانیہ کی منقبت بیان کی ان میں سر فہرست کے اسماء درج ذیل ہیں:
1- الشاعر نجاح العرسان
2- الشاعر مسار رياض
3- الشاعر الشيخ عبد القادر يوسف
4- الشاعر حازم رشك
5- الشاعر مهدي هلال
6- الشاعر علي العسيلي العاملي
7- الشاعر عادل الصويري
8- الشاعر حسام البطاط
9- الشاعر الشيخ صلاح الخاقاني