داعش کے خلاف جنگ کو کوریج دیتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں کے اعزاز میں امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سےتقریب.....

داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی حقیقت اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور دلیرانہ کردار کو دنیا تک پہنچانے والے صحافیوں اور خاص طور پر اس واجب کے دوران جام شھادت نوش کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی مہمانوں کے طور پر شہید ہونے والے صحافیوں کے ورثاء اور آہل خانہ کو مدعو کیا گیا تھا۔

بروز منگل 7 شعبان 1439ھ بمطابق24 اپریل2018ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) ، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد اور ربیع الشھادۃ سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے شروع ہونے والی اس تقریب سے استقبالیہ خطاب جناب سید عدنان موسوی نے کیا اور اپنے خطاب میں داعش کے خلاف جنگ کو کوریج دیتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دنیا تک اس جنگ کی حقیقت کا پہنچنا ان کے کردار اور قربانیوں کا مرہونِ منت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شھید ہونے والے صحافیوں کے لیے معروف شاعر زین العابدین نے اپنا پر جوش قصیدہ پڑھا۔ اس کے بعد شہید صحافیوں کے ورثاء میں اعزازی اسناد ، تحائف اور امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: