چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ سیمینار کی تقریبات کا اختتام.....

پانچ دن تک جاری رہنے والے چودھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب بروز منگل 7 شعبان 1439ھ بمطابق 24 اپریل 2018ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے مؤذن الحاج اسامہ کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد بالترتیب دونوں مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، عراق کے مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے ادار سربراہ علامہ شیخ ستار مرشدی، عراقی دار الافتاء کی نمائندگی کرتے ہوئے دارالافتاء کے ترجمان مفتی عامر بیاتی نے خطاب کیا۔ جس کے بعد لبنانی شاعر علی عسیلی عاملی نے امام حسین علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد غیر ملکی وفود میں سے سب سے پہلے روسی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے روسی دارالافتاء کے رکن شيخ الهام بيباسون نے خطاب کیا۔ اس کے بعد برطانوی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر جيرس هيور اور امریکی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر جوزيف كولنك نے خطاب کیا۔

اس کے بعد مداح خوان حسين عكيلي نے ترنم کے ساتھ اہل بیت علیھم السلام کی منقبت و مداح خوانی کی۔

تقریب کے آخر میں ربیع الشھادۃ کے مشارکین میں اعزازی اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: