روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سرمایہ کاری سیکشن کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سرمایہ کا سیکشن اس وقت دسیوں منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور اپنے منصوبوں کی بدولت روضہ مبارک اور عراق کو خود کفالت کی طرف لے جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روز گار ملا ہے اور عوام کو بہت سی سستی معیاری اشیاء میسر ہو رہی ہیں۔

مذکورہ سیکشن اپنے جن شعبوں کے ذریعے عوام اور خاص طور پر زائرین کو سستی اور معیاری خدمات مہیا کر رہا ہے ان میں سے ایک ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی ہے۔ یہ شعبہ دینی سیاحت کے میدان میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور مناسب معاوضہ لے کر مقدس و دینی مقامات کی زیارت کرواتا ہے۔

اس شعبہ نے اپنی خدمات کی تفصیلات کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی نئی ویب سائٹ کا حال ہی میں افتتاح کیا ہے اس ویب سائٹ میں اخبار، تصاویر اور ویڈیو کلپس کے علاوہ بہت سی دیگر اشیاء موجود ہیں کہ جنہیں آپ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں:

https://alkafeel.net/mechanisms_inv/

واضح رہے اس ویب سائٹ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انٹرنیٹ کے شعبہ کے ارکان نے تیار کیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: