اس سال نیمہ شعبان بروز بدھ 2 مئی 2018ء کو ہو گی اس موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کربلا آتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے نیمہ شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کے استقبال اور انہیں مطلوبہ خدمات مہیا کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل لی ہیں۔
اس سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایک پلان پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے جس پر عمل درآمد گزشتہ کچھ عرصے شروع کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ زائرین کو عبادت، زیارت اور دیگر اعمال کے ادا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ کی فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اور اسی طرح سے دیگر خدمتی، طبی اور دینی امور کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد کربلا میں زائرین کا سب سے بڑا اجتماع نیمہ شعبان کے موقع پر ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں زائرین مختلف شہروں سے پیدل کربلا آتے ہیں۔