روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز الکفیل برائے ثقافت و عالمی میڈیااپنی رسمی ویب سائٹ ’’الاسلام ....لماذا؟‘‘ کی نئی ایپ جاری کر دی ہے جس کے ذریعے اس ویب سائٹ کو موبائل فونز میں انسٹال کر کے ہر نئی چیز سے فوری آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مذکورہ مرکز کے انچارج جسام محمد سعیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایپ بہت سے اہم سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے مثلا ہمیں دین کی کیوں ضرورت ہے؟ ہمیں اسلام ہی کی دین کے طور پر کیوں ضرورت ہے؟ حضرت محمد ؐ کون ہیں؟ غیر مسلمین کی طرف سے مسلمانوں پر کون سے اعتراضات کیے جاتے ہیں.....
جسام سعیدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ دسیوں سیکشنز پر مشتمل ہے جن میں اخبار، مقالات، ویڈیو کلپس، تصاویر..... وغیرہ شامل ہیں۔
’’الاسلام ....لماذا؟‘‘ ایک دینی ،ثقافتی اور سماجی ویب سائٹ ہے کہ جس کی آج کے دور میں ہر انسان کو ضرورت ہے۔
اس ایپ کو( Google Play) https://play.google.com/store/apps/details?id=alkafeel.iq.islamwhy) سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ ios نظام کے تحت کام کرتی ہے۔