فدک الزہراء(س) سکول کی سالانہ قرآنی تقریبات کا اختتام.....

بروز ہفتہ 11 شعبان 1439ھ بمطابق 28 اپریل 2018ء کو امام ھادی (ع) کمپلیکس میں فدک الزہراء (س) اسکول کی سالانہ قرآنی تقریبات کا اختتام ہوا۔

اختتامی تقریب میں سکول کے عملہ، خواتین سکالرز اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری مسلم عقیل نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی نیابت میں مجلس ادارہ کے رکن سید عدنان موسوی نے خطاب کیا اور فدک الزہراء(س) سکولز کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کو سراہا۔

اس کے بعد قرآن حفظ کرنے والی اور قرآنی تعلیمات میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس کے بعد سکولز کی انچارج سید ام عبد اللہ نے خطاب کیا اور سکول کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: