امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے بتایا ہے 15 شعبان 1439ھ کی رات اور دن کے دوران کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کرنے والے سب مواکب کے لیے تمام قانونی، امنی اور اداری تقاضے پورے کر دئیے گئے ہیں۔
الحاج ریاض نعمہ کا مزید کہنا تھا نیمہ شعبان کی زیارت کربلا میں دوسری بڑی زیارت شمار ہوتی ہے اور اس موقع پر عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دیتے ہیں۔ اور زائرین کی خدمت کے لیے ہزاروں مواکب اپنے عارضی کیمپ لگاتے ہیں ہمارے سیکشن کے تحت کام کرنے والے سینکڑوں مواکب نے اس مناسبت پہ زائرین کی خدمت کے انتظامات کیے ہیں اور ہم نے زائرین کی خدمت میں دلچسپی رکھنے والے سب مواکب کے لیے تمام قانونی، امنی اور اداری تقاضے پورے کر دئیے گئے ہیں۔