امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے امام حسین(ع) کے بارے میں تالیفی مقابلہ.....

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب میں بتایا گیا تھا کہ سیمینار کی انتظامیہ امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تالیف و تحریر کا مقابلہ کروانے کا ارادہ رکھتی ہے آج سیمینار کی انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر آئندہ سیمینار کے لیے امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر مشتمل کتاب لکھنے کے مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق مقابلے میں شرکت کے خواہش مند افراد مندرجہ ذیل موضوعات پرکتاب لکھ سکتے ہیں:

- خصائص شخصيّة الإمام الحسين(عليه السلام)، وسماتها الروحيّة أو القياديّة أو الإصلاحيّة.
- أثر الإمام الحسين(عليه السلام) في الفكر الإنساني ومعطياته الثقافيّة أو العلميّة.
- القضيّة العاشورائيّة (ينابيعها، وغاياتها).
- سيرة الإمام الحسين(عليه السلام) وفكره.
- الشعائر الحسينيّة (مبانيها، وآثارها).

مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مؤلف کو 15 ملین عراقی دینار دئیے جائیں گے اور اور سونے کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کتاب کا دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی کروایا جائے گا۔

مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے مؤلف کو12 ملین عراقی دینار دئیے جائیں گے اور اور چاندی کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔

مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مؤلف کو9 ملین عراقی دینار دئیے جائیں گے اور اورکانسی کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل میل اور فون نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

rabee@alkafeel.net

almaaref@alkafeel.net

inahj.org@gmail.com

(07723757532)

(07728243600)

(07815016633).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: