نیمہ شعبان کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سینکڑوں گاڑیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ سیکشن نے اعلان کیا ہے کہ نیمہ شعبان کے موقع پر روضہ مبارک کی سینکڑوں بسیں اور دیگر گاڑیاں کربلا آنے والے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے اور انہیں مقدس روضوں تک پہنچانے اور وہاں سے مطلوبہ مقامات پر پہنچانے کے لیے چوبیس گھنٹے سروس مہیا کریں گی۔

واضح رہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد نیمہ شعبان وہ مناسبت ہے کہ جس میں سب سے زیادہ زائرین کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آتے ہیں زائرین کو جو خدمات فراہم کی جاتی ہیں ان میں سے ٹرانسپورٹ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ بے انتہاء رش کی وجہ سے بعض اوقات زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سروس میسر آنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے البتہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر گاڑیوں کو زائرین کے لیے وقف کر دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: