نیمہ شعبان کی شب میں عبادت اور زیارت کے لیے دسیوں لاکھ زائرین کی کربلا آمد......

نیمہ شعبان کی رات میں شب بیداری کرنا اور ساری رات عبادت و ریاضت میں گزارنا مستحب ہے جن اعمال کی بجا آوری کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ان میں سے ایک امام حسین علیہ السلام کی زیارت بھی ہے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ زائرین نے نیمہ شعبان کی رات امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں نماز، تلاوت، زیارت اور دیگر عبادتی اعمال میں بسر کی۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیشِ نظر دونوں مقدس روضوں نے اپنے تمام تر وسائل کے ذریعے بڑے پیمانے پر پہلے سے ہی انتظامات کر رکھے تھے۔

نیمہ شعبان کی شب میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے اور اس مبارک رات کو ان کے جوار میں گزارنے والے جم غفیر کی چند تصاویر کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: