تصویری رپورٹ: امام مہدی(ع) کا جشن میلاد ان کے چاہنے والوں نے نہر حسینی کے کنارے مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه) کے پاس اس طرح منایا.....

کربلا کے شمالی حصہ میں باب سلامۃ کے پاس مقام امام مہدی(عجّل الله فرجه) واقع ہےکہ جو ضریح مبارک امام حسین علیہ السلام سے 650 میٹر کے فاصلے پر ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں امام زمانہ علیہ السلام نے نماز ادا کی۔

کربلا کے مقامات مقدسہ میں سے مقام امام مہدی(عجّل الله فرجه) کو بہت اہمیت حاصل ہے کربلا آنے والے زائرین اس مقام کی زیارت کے لیے ضرور آتے ہیں اور خاص طور پر امام زمانہ (عجّل الله فرجه) کے جشن میلاد کے موقع پر یہ مقام ان کے چاہنے والوں بھر جاتا ہے اور لاکھوں زائرین یہاں حاضری دیتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی 15 شعبان کو دن رات اس مقام میں زائرین کا جم غفیر دیکھنے میں آیا زائرین کے رش کی وجہ سے مقام کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھی تل رکھنے کی بھی جگہ نہ تھی۔

بہت سے زائرین نے یہاں شمعیں روشن کیں اور بہت سے افراد نے لکڑی یا اسی طرح کی دوسری چیزوں پر شمعوں کو روشن کر کے نہر حسینی میں بہایا.....

مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه) اپنے امام ؑ کا جشن میلاد مناتے محبانِ اہل بیت علیھم السلام کو آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: