مرکز صدیقہ طاھرۃ (ع) میں انوار محمدیہ(ع)کا جشن میلاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز صدیقہ طاھرہ برائے خواتین میں انوار محمدیہ کی آمد کی پر مسرت یاد میں جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں کربلا اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین سکالرز کی بڑی نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد محترمہ علویہ کی نیابت میں ام سجاد نے خطاب کیا اور حاضرین کو امام حسین علیہ السلام ،امام سجاد علیہ السلام ، حضرت عباس علیہ السلام اور جناب علی اکبر علیہ السلام کے جشن میلاد پہ مبارک باد پیش کی اور اپنے خطاب میں آئمہ علیھم السلام سے منسوب محافل کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے بعد فیض الزہرا (س) سکول کی پرنسپل سیدہ ام علی نے خطاب کیا کہ جن کا موضوع سخن ’’امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کا انتظار اور اس کے معاشرے پر اثرات‘‘ تھا۔

میلاد کی اس تقریب میں العمید گرلز سکول کی طالبات نے قصائد پڑھے اور ایک دینی و ثقافتی موضوع پر تمثیل پیش کی۔

منبر حسینی سے دین کی خدمت کرنے والی خطیبات میں اعزازی اسناد اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: