اعلیٰ دینی قیادت کے انتخابات کے بارے میں بیان کی توضیح کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں لیکچرز کا انعقاد......

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے انتخابات کے بارے میں بیان کو بروز جمعہ 4 مئی 2018ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام نے نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران پڑھا گیا اس بیان کے نقاط و توضیح و تشریح کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں لیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جس سے دینی سکالرز خطاب کرتے ہیں اور حاضرین کو اس بیان کے مفاہیم سے آگاہ کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے منعقد ہونے والے ان لیکچرز کے بارے میں شیخ صلاح کربلائی نے بتایا کہ ہر روز اعلیٰ دینی قیادت کے بیان کو روضہ مبارک میں متعدد بار پڑھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اس بیان کی توضیح و تشریح کے لیے ہر روز لیکچر کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے کہ جس سے مختلف علماء خطاب کرتے ہیں۔

اعلیٰ دینی قیادت کے بیان کو پڑھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں:

https://alkafeel.net/news/index?id=6756&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: