تہران سے لائے گئے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے نام خطوط کو ان کی ضریحوں میں ڈال دیا گیا ہے.....

تہران میں لگائی گئی کتابوں کی عالمی نمائش میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مشترکہ ہال میں کتابوں کے علاوہ بہت سی دیگر متبرک اشیاء بھی لکھی گئیں تھیں کہ جن کی زیارت کے لیے مؤمنین کو جوق در جوق آتے ہوئے دیکھا گیا۔ کربلا کے مقدس روضوں کے نمائشی ہال میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے نام خط لکھنے کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی تھی مومنین کی بڑی تعداد نے اپنی حاجات اور عقیدت کے اظہار کے لیے خط لکھ کر مختص کردہ صندوق میں ڈالے اور اس وقت یہ تمام خطوط امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریحوں میں ڈال دئیے گئے ہیں اور جن مومنین نے اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے نام درج کیے تھے ان کی طرف سے زیارت پڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: