روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عراقی یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالات و مضامین کو ڈیجیٹلائز کرنا شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الیکٹرانک لائبریری نے عراقی یونیورسٹیوں سے حاصل کیے گئے تحقیقی مضامین کو ڈیجیٹلائز کرنے کا کام شروع کر دیا ہے تا کہ ان مقالات اور مضامین کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جا سکے اور دوسری جانب برقی صورت میں ان کے حصول کو ہر ایک کے لیے آسان بنایا جا سکے۔

اب تک سینکڑوں تھیسیز کو ڈیجیٹلائز کر کے ہر ایک کو ان تک عمومی رسائی فراہم کر دی گئی ہے اور اس کام کے لیے(OCR) پروگرام استعمال کیا جا رہا ہے کہ جو اس سلسلہ میں جدید ترین پروگرام شمار ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: