بروز بدھ (22 شعبان 1439هـ)بمطابق (9 مئی 2018ء) کو ذی قاریونیورسٹی کے میڈیا کالج اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے مشترکہ تعاون سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں طلاب اور نامور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں جدید ترین میڈیا کے اسالیب اور موجودہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اس سلسلہ میں چند امور کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور اس کے نتائج کو دیکھا گیا۔
اس ورکشاپ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا انچارج اور صدی الروضتین اخبار کے ایڈیٹر علی خباز نے خطاب کیا اور اپنے تجربات کی روشنی میں میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔