مابین الحرمین سیکشن نے کربلا کے مقدس روضوں کی طرف آنے والی تمام سڑکوں کی نئے سرے سے مینٹینس اور ان کی تزیین و آرائش کا کام بڑی حد تک مکمل کر لیا ہے۔
مذکورہ سیکشن نے ان سڑکوں سے تمام جرنیٹرز اور ان سے جڑی ہوئی جال نما تاروں کو ہٹا دیا ہے اور روشنی کے لیے تمام الیکٹرک پولز پر سٹریٹ لائٹس لگا دی ہیں۔
اس کے علاوہ سڑکوں کے ظاہری منظر کو خوبصورت بنانے کے لیے جگہ جگہ پودے بھی لگائے گئے ہیں اور اسی طرح بہت سے دیگر تزیینی و آرائشی اعمال کو بھی سر انجام دیا گیا ہے۔