علامہ صافی کا تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے نجف اشرف میں کھولا گیا تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ حوزوی تعلیم کے لیے آن لائن خدمات فراہم کر رہا ہے اور اب تک ہزاروں طلاب اس کی خدمات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

انسٹی ٹیوٹ پہنچنے پر شیخ حسین ترابی نے علامہ صافی کا استقبال کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے تعلیمی و تدریسی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے آن لائن حوزوی تعلیم دینے کی اہمیت کے پیش نظر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے قائم کیا گیا تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ گزشتہ چند سال سے پوری دنیا کے مومنین بلا معاوضہ حوزوی تعلیم آن لائن فراہم کر رہا ہے انسٹی ٹیوٹ کے حوالے مزید جاننے کے لیے مندرجہ ذیل لنک یا فون نمبر سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://turathalanbiaa.com/

07731881800
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: