کمانڈر شیخ کریم خاقانی کے ایصال ثواب کے لیے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے مجلس ترحیم.....

بروز جمعہ 24 شعبان1439ھ بمطابق 11 مئی 2018ء کو امام علی(ع) برگیڈ کے چیف کمانڈر مرحوم شیخ کریم عبد الحسین خاقانی کے ایصال ثواب کے لیے مابین الحرمین میں فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی، دیوان وقف الشیعی میں قائم حشد شعبی یونٹ کے سربراہ شیخ طاھر خاقانی، دونوں مقدس روضوں کے خدام، امام علی(ع) برگیڈ اور عباس عسکری یونٹ کے اعلیٰ افسران اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے منعقد ہونے والی اس فاتحہ خوانی کی تقریب میں شیخ کریم خاقانی کو خراج عیقدت پیش کیا گیا اور داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

واضح رہے شیخ کریم خاقانی امام علی(ع) برگیڈ کے چیف کمانڈر اور حشد شعبی کے سیکنڈ چیف کمانڈر تھے انہوں نے عراق کے بہت سے شہروں اور قصبوں کو داعش سے آزاد کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا اور دسیوں آپریشنز کے دوران عسکری رضاکاروں کی سربراہی کے فرائض سرانجام دئیے۔ شیخ خاقانی کی وفات بیرون ملک علاج کے دوران ہوئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: