تہران میں جاری کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کا عَلَم .....

تہران میں جاری عالمی کتابی نمائش میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے لیے مختص کردہ جگہ کو دونوں مقدس روضوں کی فکری و ثقافتی منشورات کے علاوہ بھی ایک خاص سبب کے تحت مومنین کی نظروں کا مرکز قرار دیا جارہا ہے اور وہ سبب وہاں موجود دونوں مقدس روضوں کے گنبدوں پر لہرانے والے عَلَم ہیں۔

شفاف صندوقوں میں رکھے ہوئے ان علموں کی زیارت کے لیے ہر روز مومنین کی بڑی تعداد آرہی ہے مومنین ان کی زیارت کو اپنے آنکھوں کا روحانی و معنوی سرمہ قرار دیتے ہیں۔

علموں کی زیارت کے لیے آنے والے بعض مومنین کے جذبات کو آپ زیر نظر تصاویر میں کسی حد تک محسوس کر سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: