الکفیل اکیڈمی برائے جنگ میں ابتدائی طبی امداد کی تأسیس کے دو سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب.....

بروز اتوار (26 شعبان 1493هـ)بمطابق (13مئی 2018ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے الکفیل اکیڈمی برائے جنگ میں ابتدائی طبی امداد کی تأسیس کے دو سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں بڑی تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی، عراق کے قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مخصوص قصیدہ (لحن الإباء) سے ہوا۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ عقیل شبکی نے خطاب کیا اور الکفیل اکیڈمی کی خدمات کو سراہا اور اس کی کامیاب تأسیس اور مسلسل محنت کی دو سالہ تقریب پہ مبارک باد پیش کی۔

اس کے بعد اکیڈمی کے انچارج ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے خطاب کیا اور دو سال کے دوران اکیڈمی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ ملکی و غیر ملکی ٹرینرز کے زیر نگرانی ہزاروں افراد نے جنگ کے دوران ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت حاصل کی اور اس سلسلہ میں دسیوں ورکشاپس اور کورسز کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے بعد اکیڈمی کے سب انچارج مرتضی غالبی نے خطاب کیا کہ جن کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے پولینڈ کی یورپین امن اکیڈمی کے سربراہ بارت بيل نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب کے دوران تحقیقی مقالات بھی پیش کیے گئے کہ جن کے لکھنے والے اور ان کے موضوعات درج ذیل ہیں:

1:موضوع(المصادر العلميّة لبرامج التدريب) ڈاکٹر ابراهيم أبو طحين.
2:موضوع(المنهج الفنّي والتطبيقي لبرامج الإسعاف الحربي) ٹرینر قاسم كريم.
3:موضوع(إصابات الجروح) ڈاکٹر أسامة عبد الحسن.
4:موضوع (ملخّص عن دورات الإسعاف الحربي التي أقامتها الأكاديميّة) ڈاکٹر عباس حسين.
5: موضوع (وحدةُ الأسلحة والأساليب الخاصّة وارتباطها بالمُسعف الحربي) ٹرینر أحمد العاشور.

تقریب کے اختتام پر داعش کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے بعض افراد میں اعزازی اسناد اور امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: