گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں....

عراق کے شہر حلہ میں واقع مقام رد الشمس میں منعقد ہونے والے گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی علیہ السلام عالمی سیمینار کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں کہ جس کی تقریبات اس سال 14 رمضان المبارک سے لے کر 16 رمضان المبارک تک جاری رہیں گی۔

سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے یہ سیمینار دیوان وقف شیعی، روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں عراق اور بیرون ملک سے سکالرز، ثقافتی و دینی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: