یتیم بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الفضل فاؤنڈیشن کے ذریعے خدمات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام جن امور کو سب سے زیادہ ترجیحی بنیادوں پر سرانجام دیتا ہے ان میں سے ایک یتیم بچوں کی کفالت بھی ہے اس مقصد کے لیے روضہ مبارک براہ راست یا اپنے ذیلی اداروں اور دیگر این جی اوز کے ذریعے اپنی ہر ممکن خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس وقت جو این جی اوز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے توسط سے اس عظیم شرعی و اجتماعی فریضہ کو سر انجام دے رہی ہیں ان میں سے ایک مؤسسہ الفضل بھی ہے۔

نجف اشرف میں قائم یہ مؤسسہ معاشرے میں موجود تمام یتیم بچوں اور خاص طور پر داعش کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے افراد کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ادا کررہا ہے۔

اس مؤسسہ نے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور طبی خدمات کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ یتیم بچوں پر مشتمل خاندانوں کو غذٓائی مواد، ہر موسم کے کپڑے اور کام کرنے کے مواقع بھی مہیا کرتا ہے۔

اس مؤسسہ سے رابطہ کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبر یا ای میل کو استعمال کیا جا سکتا ہے:

Email: alfadael.foundation@gmail.com

(07718466503)

(07601608978)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: