تمام امت مسلمہ اور خاص طور پر اعلیٰ دینی قیادت کے فتوی ’’دفاع کفائی ‘‘ پہ لبیک کہنے والوں کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے رمضان مبارک....

نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ والوارف) کے دفتر کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق آج جمعرات 17 مئی 2018 سے ماہ رمضان کی ابتداء ہو چکی ہے ۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام خدام اور الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ارکان امت مسلمہ اور خاص طور پر اعلی دینی قیادت کی طرف سے داعش کے خلاف دئیے گئے فتوی’’ دفاع کفائی‘‘ پہ لبیک کہنے والوں کو ماہ رمضان کی آمد پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے فورا بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی طرف سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا جس میں روضہ مبارک نے امام زمانہ علیہ السلام، مراجع عظام اور تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی ہے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

خدا سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مومنین کو رمضان المبارک کی برکتوں سے بہرہ مند فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: