روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ماہ رمضان کے استقبال اور اس دوران ہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے....

ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے ماہ رمضان کے استقبال اور اس مبارک مہینے کے دوران روضہ مبارک منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔

اس سلسلہ میں روضہ مبارک میں پورے ماہ رمضان کے دوران جو عبادتی تقاریب اور محافل منعقد ہوں گی ان میں سے بعض کی تفصیل درج ذیل ہے:

1:۔ ہر روز عصر کے وقت ختم قرآن کی محفل جس میں عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن روزانہ ایک سیپارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔

2:۔نماز ظہرین کے بعد روضہ مبارک کے خدام کی طرف سے منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل۔

3:۔خواتین کے دینی امور کے شعبہ کی طرف سے صحن کے سرداب میں روزانہ بنیاد پر محفل قرآن۔

4:۔مقام امام مہدی علیہ السلام میں ختم قرآن کی محفل۔

5:۔ روضہ مبارک سے براہ راست نشریات کہ جسے تمام میڈیا ہاؤسز بغیر لوگو کے بلا معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ براہ راست نشریات کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

6:۔ ہر روز دعائے افتتاح، ہر شب بدھ دعائے توسل اور ہر شب جمعہ دعائے کمیل کی تلاوت۔

7:۔روزوں کی اہمیت کے بیان کے لیے ہر روز دروس اور مجالس کا انعقاد۔

8:۔ زائرین کے شرعی سوالوں کے جوابات کے لیے خصوصی محافل کا انعقاد۔

9:۔خواتین کے لیے خصوصی دروس اور ان کے سوالوں کے جوابات کے لیے محفل کا انعقاد۔

10:۔ دینی اور ثقافتی معلومات پر مشتمل مختلف پمفلٹس، کتابوں اور رسالوں وغیرہ کی مفت تقسیم۔

11:۔ہر روز قرآنی معلومات اور حفظ پر مشتمل کوئز پروگرام۔

12:۔شبہائے قدر میں خصوصی محافل کا انعقاد۔

13:۔ امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے حلہ میں عالمی سیمینار کا انعقاد۔

14:۔امام علی بن ابی طالب علیہما السلام کی شھادت کی یاد میں مجالس عزاء۔

15:۔الکفیل ریڈیو برائے خواتین کی طرف سے خصوصی نشریات۔

16:۔روضہ مبارک کی طرف سے افطار کے خصوصی انتظامات۔

17:۔ رش کے دوران اور دیگر اوقات میں معذور اور بزرگ زائرین کو زیارت کروانے اور اس کے بعد انہیں ان کی مطلوبہ جگہوں تک پہنچانے کے لیے برقی گاڑیوں کی خصوصی سروس۔

18:۔ صحن اور روضہ مبارک کے گرد نواح میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: