روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یکم رمضان سے ختم قرآن کی محفل کا آغاز کر کے ماہ رمضان کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں ختمِ قرآن کی محفل کا شمار روضہ مبارک کے اہم ترین رمضانی پروگراموں میں ہوتا ہے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے جوار میں روحانی اور ایمانی ماحول میں منعقد ہونے والی اس محفل قرآن میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ قاریانِ قرآن اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز براہ راست نشر کرتے ہیں کہ جن میں (قناة القرآن الكريم، وقناة الفرات، وقناة الإمام الحسين، وقناة الأنوار، وقناة المهدي) سر فہرست ہیں۔